ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکتا بھنڈاری قتل معاملہ: پولیس نے ضلع مجسٹریٹ کو بھیجی کلیدی ملزم پلکت آریہ کی ملکیت قرق کرنے کی سفارش

انکتا بھنڈاری قتل معاملہ: پولیس نے ضلع مجسٹریٹ کو بھیجی کلیدی ملزم پلکت آریہ کی ملکیت قرق کرنے کی سفارش

Sat, 04 Feb 2023 21:32:55    S.O. News Service

دہرادون،4؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتراکھنڈ کے مشہور انکتا بھنڈاری قتل واقعہ میں پوڑی پولیس کے ذریعہ سخت قدم اٹھانے کا راستہ صاف کر دیا گیا ہے۔ پوڑی کے ایس ایس پی نے اس قتل معاملہ کے کلیدی ملزم پلکت آریہ کی ملکیت قرق کرنے کی سفارش جاری کر دی ہے۔ اس تعلق سے ہریدوار اور پوڑی کے ضلع مجسٹریٹ کو رپورٹ بھی بھیج دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منظم طریقے سے گروہ بنا کر جرم انجام دینے والے انکتا قتل واقعہ کے ملزم پلکت آریہ کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے اور مجموعی طور پر تقریباً 2.75 کروڑ روپے کی ملکیت ضبط کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ کو رپورٹ بھیجی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نینی تال ہائی کورٹ نے مشہور انکتا بھنڈاری قتل معاملہ کے کلیدی ملزم پلکت کے نارکو اور پالیگراف ٹیسٹ کرانے پر فی الحال روک لگا دی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں حکومت سے تین ہفتہ میں جواب مانگا ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر آئندہ سماعت کے لیے تین ہفتہ بعد کی ہی تاریخ مقرر کی ہے۔


Share: